پاک بنگلہ دیش ٹاکرا: دوسرا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا

کھیل
155
0
sample-ad

پاکستان اوربنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹی 20آج کھیلاجائے گا،گرین شرٹس دوسرا میچ جیتنے کیلئے بھی پرعزم ۔ واضح رہے پاکستان نے بنگلہ دیش کوپہلے ٹی 20میں شکست دیدی۔142رنز کاہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔ شعیب ملک کی نصف سینچری،احسان علی نے 36رنز بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے تمیم اقبال اور محمد نعیم نے ٹیم کو 71 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا، تمیم اقبال 39 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے جس کے بعد آنے والے بلے باز لٹن داس بھی 12 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جب کہ محمد نعیم 43 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد شاداب خان کا شکار بنے۔ کپتان محمد اللہ نے عفیف حسین کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن عفیف کو حارث رؤف نے بولڈ کرکے انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنا پہلا شکار کیا۔ سومیا سرکار 7 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹے، کپتان محمد اللہ 19 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.