مہنگائی کا ایک اور وار: پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی سفارش

کاروبار
70
0
sample-ad

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے 47 پیسے فی لٹر اضافے کا امکان ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سمری ارسال کر دی ہے، حتمی اعلان آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی جانب سے ارسال کی گئی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل میں 2 روپے 47 پیسے، پیٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کمی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 66 پیسے کمی جبکہ لائٹ ڈیزل میں 1 روپے 10 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گراتے ہوئے 2020ء کے پہلے ہی دن یکم جنوری کو پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا تھا۔

حکومت کی جانب سے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 25 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 8 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.