جہلم: ڈرائیور اور کنڈیکٹر کی چلتی وین میں لڑکی سے زیادتی

کرائم
159
0
sample-ad

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اپنے بیان میں بتایا کہ میری بیٹی تلہ گنگ چکوال سے کھاریاں آرہی تھی کہ چلتی وین میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر راستے میں ہی اتار دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں وین ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کیا گیا اور 24 گھنٹے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو میانوالی سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی اور واقعے کے تمام کردار و حقائق ایک دو دن میں بے نقاب ہوجائیں گے۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.