پاکستان روایتی حریف بھارت کو ہرا کر کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا

کھیل
159
0
sample-ad

 اتوار کو کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، فائنل جیتنے کے لیے دونوں ممالک کے کھلاڑیوں نے خوب زور آزمائی کی تاہم پاکستانی پہلوانوں کا پلہ بھاری رہا اور انہوں نے بھارتی پہلوانوں کو چاروں شانے چت کردیا۔

کھیل ختم ہونے سے ایک منٹ قبل تک پاکستان نے مزید پوائنٹس حاصل کیے جس پر پاکستان کا اسکور 43 اور بھارت کا 39 ہوگیا۔ پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی پہلوان رونے لگے اور محض ایک منٹ رہ جانے پر بھارتی آفیشلز میدان میں آگئے اور اپنے کھلاڑیوں کو میدان چھوڑنے کا کہہ دیا۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.