نئی دہلی، حالات کشیدہ، دہشتگردوں کا مسجد پر بھی حملہ، ہلاکتیں 13 ہو گئیں

بین الاقوامی
43
0
sample-ad

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں حالات قابو سے باہر ہونے لگے۔ چار علاقوں میں کرفیو لگانے کے باوجود بی جے پی کے دہشتگرد مسلمانوں پر حملے کے ساتھ مساجد پر بھی حملہ آور ہونے لگے۔ جلاؤ

خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی کے دہشت گرد مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مساجد پر بھی حملے کرنے لگے ہیں۔ دہلی میں بلوائیوں کی مسجد کے مینار پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی۔ مینار سے لاؤڈ سپیکر نیچے پھینک کر اپنے جھنڈے لہرا دیئے۔

دوسری طرف نئی دہلی میں کرفیو کے باوجود بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے مسلم مخالف ریلی نکالی، بی جے پی کے رہنما جے بھگوان گول نے اپنے 100 حامیوں کے ساتھ موج پور اور بابر پور میں ریلی نکالی۔

گھیرا کے واقعات کے بعد حالات میں کشیدگی بڑھنے کے بعد ہلاکتیں 13 ہو گئی ہیں۔

sample-ad

Facebook Comments

POST A COMMENT.